بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ سامنے آنے کے بعد صرف دو دن بعد اس کے والد کی ایک حادثے میں پراسرار انداز میں موت واقع ہو گئی ہے۔ واقعہ اسی ہسپتال کے باہر پیش آیا کہ جہاں اس کی بیٹی کا میڈیکل چیک اپ ہو رہا تھا۔
یہ نو عمر لڑکی ضلع کانپور کے ایک گاؤں میں رہتی ہے کہ جہاں سے اسے مبینہ طور پر اغوا کر کے دو افراد نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
تھانے میں اس واقعے کی رپورٹ میں گلو یادو کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گلو کے والد کانپور سے 100 کلومیٹرز دور ضلع قنوج میں سب انسپکٹر ہیں۔
لڑکی کے خاندان کا کہنا تھا کہ "ملزم نے ہمیں دھمکایا بھی تھا لیکن ہم پھر بھی پولیس کے پاس گئے۔ لیکن جیسے ہی پرچہ کٹوایا، گلو کے بڑے بھائی نے ہمیں دھمکانا شروع کر دیا اور یہ تک کہا کہ اس کے والد پولیس میں ہیں۔” ان کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔
اس واقعے کے اگلے ہی دن باپ سڑک پر پیش آنے والے حادثے میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق جب لڑکی کا میڈیکل چیک اپ ہو رہا تھا تو اس کا باپ چائے لینے کے لیے ہسپتال سے باہر گیا جہاں ایک ٹرک نے اسے کچل دیا، جس سے وہ موقع پر ہی مر گیا۔
थाना सजेती पर पंजीकृत अभियोग धारा-376डी(ए),504,506 IPC व 5G/6 पॉक्सो अधि0 में मुख्य अभियुक्त की गिरफ्तारी व शेष अभियुक्तों की गिरफ्तारी करने व पीड़िता के पिता के एक्सीडेट होने तथा उपचार के दौरान मृत्यु हो जाने के सम्बन्ध में #DIG/SSP-KNC द्वारा दी गयी बाइट। @Uppolice pic.twitter.com/Uxk9wcKweP
— Kanpur Nagar Police (@kanpurnagarpol) March 10, 2021
کانپور پولیس چیف پریتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
لڑکی کے گینگ ریپ اور اس کے بعد باپ کی بھی موت کے بعد علاقے میں زبردست مظاہرے ہوئے۔ عوام نے کانپور-ساگر ہائی وے بند کر دی اور وہ جلد از جلد انصاف کا مطالبہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور باپ کی پراسرار ہلاکت دونوں معاملات پر تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔
घटना से सम्बन्धित दुष्कर्म के अभियोग में मुख्य अभियुक्त गोलू यादव की गिरफ्तारी की जा चुकी है, तथा अज्ञात वाहन से हुई दुर्घटना में वाहन की बरामदगी व ड्राइवर की गिरफ्तारी हेतु अ0 पु0 अधीक्षक के नेतृत्व में कई टीमों का गठन कर अन्य सभी आरोपियों की शीघ्र गिरफ्तारी सुनिश्चित की जायेगी।
— Kanpur Nagar Police (@kanpurnagarpol) March 10, 2021
جواب دیں