عالمی یومِ خواتین پر دیکھنے کے لیے بہترین فلمیں

آج ‘خواتین کا عالمی دن’ ہے۔ اس مرتبہ یہ دن ایسے موقع پر آ رہا ہے جب کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں عوامی سرگرمیاں محدود ہیں۔ گو کہ پاکستان میں اس وقت لاک ڈاؤن کی صورت حال نہیں ہے، لیکن پھر بھی احتیاط کا دامن تھامے رہنا چاہیے۔ تو اگر آپ عورت مارچ نہیں جا رہیں تو گھر پر کچھ فلمیں دیکھ کر یہ دن ضرور منا سکتی ہیں۔ آئیے آپ کو چند بہت اچھی فلمیں تجویز کرتے ہیں جو خواتین کے موضوع پر ہی ہیں۔

Hidden Figures

یہ تین سیاہ فام خواتین کی داستان بیان کرتی ہے، جو 1960ء کی دہائی میں امریکا اور روس کی ‘خلائی دوڑ’ میں امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ‘ناسا’ میں کام کرتی تھیں۔ یہ تینوں ریاضی دان یعنی mathematician تھیں کہ جن کی وجہ سے جان گلین 1961ء میں زمین کے مدار میں چکر لگانے والے پہلے امریکی بنے۔


Suffragette

یہ برطانوی خواتین کی اس جدوجہد کو بیان کرنے والی فلم ہے جو انہوں نے 1900ء کی دہائی میں ووٹ کا حق حاصل کرنے کے لیے کی تھی۔ پرامن احتجاج کے نتائج حاصل نہ ہونے پر میدانِ عمل میں اتریں تو ان کو سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پوری تحریک کو عملی صورت میں دیکھنا ایک تاریخی تجربہ ہے۔


دختر

ایک پاکستانی فلم جو مصیبت میں گھری ایک ماہ اپنی بچی کو کم عمری کی شادی سے بچانے کی کوشش دکھاتی ہے۔ فلم کا مرکزی کردار اللہ رکھی معروف اداکارہ سمیعہ ممتاز نے نبھایا ہے جو اپنے شوہر کے فیصلے کے خلاف کھڑی ہوتی ہے اور بیٹی کو بچانے کی جدوجہد کا آغاز ہوتا ہے۔ ایک حقیقی مسئلے کا اظہار اس سے بہتر انداز میں نہیں ہو سکتا۔


دنگل

ایک باپ کی کہانی، جو اپنی بیٹیوں کو اس خواب کی تعبیر پانے میں مدد دیتا ہے، جسے وہ خود کبھی حاصل نہیں کر پایا۔ وہ بھی ایسے معاشرے میں کہ جہاں عورتوں کو حقارت سے دیکھا جاتا ہے۔ دنگل میں آپ کو ایک بڑا مقصد حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کا حوصلہ دے گی۔


Queen

دلّی کے ایک روایتی گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی، جو اپنی شادی منسوخ ہو جانے کے بعد اکیلے ہی ہنی مون منانے یورپ نکل پڑتی ہے۔ اس فلم کو بھارت میں خواتین کے موضوع پر ایک نمایاں فلم سمجھا جاتا ہے۔


Bombshell

امریکی چینل فوکس نیوز کے سی ای اور اجر الیز کی جنسی ہراسگی کو دنیا کے سامنے لانے والی خواتین کی داستان۔ تین مرکزی کردار ہالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں چارلیز تھیرون، نکول کڈمین اور مارگوٹ روبی نے ادا کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے