پاکستانی خواتین کے لیے گوگل کی جنریشن اسکالرشپ کا اعلان

بالآخر گوگل نے رواں سال کے لیے اپنی ‘جنریشن گوگل اسکالرشپ’ کا اعلان کر دیا۔

اس اسکالرشپ کا مقصد کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ اور ٹیکنالوجی میں مزید آگے بڑھنے کی خواہشمند خواتین کو موقع دینا ہے۔

اسکالرشپ کے تحت منتخب طالبات کو ایک تعلیمی سال کے لیے 1,000 ڈالرز دیے جائیں گے۔

گوگل کے مطابق جنریشن گوگل اسکالرشپ امیدوار کی قائدانہ صلاحیتوں اور تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دی جائے گی۔

درخواست گزار کا خاتون ہونا اور کمپیوٹر سائنس یا انجینئرنگ کے دیگر شعبوں میں کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں پہلے یا دوسرے سال کا طالب علم ہونا ضروری ہے۔ درخواست گزار سے CV کے ساتھ تعلیمی دستاویزات بھی طلب کی جائیں گی۔ درخواست کی بنیاد پر امیدوار کو ‘آن لائن چیلنج’ دیا جائے گا، جسے مکمل کر کے وہ خود کو انتخاب کے معیار پر پورا ثابت کر سکیں گی۔

اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے