افغانستان میں تین خواتین صحافیوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔
مشرقی صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں ایک ہی وقت میں دو مختلف مقامات پر پیش آئے کہ جن میں ایک ہی ٹیلی وژن اسٹیشن ‘انعکاس’ سے تعلق رکھنے والی تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ چینل کے ڈائریکٹر زلمی لطیفی کہتے ہیں کہ یہ خواتین دفتر سے پیدل گھر جا رہی تھیں کہ انہیں نشانہ بنا کر گولیاں ماری گئیں۔
یہ واقعات منگل کی شام چار بجے پیش آئے۔
خواتین کے نام مرسل حبیبی، سعدیہ اور نازیہ بتائے جاتے ہیں کہ جو ٹیلی وژن کے ڈبنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرتی تھیں۔
کچھ مہینے پہلے اسی شہر میں اور اسی ٹیلی وژن اسٹیشن سے تعلق رکھنے والی صحافی ملالہ میوند کا قتل ہوا تھا۔ وہ گھر سے دفتر جا رہی تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی کہ جس میں وہ ان اور کے ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔
صرف پچھلے سال کے دوران افغانستان میں 10 صحافیوں کا قتل ہوا ہے جبکہ میں ستمبر 2020ء سے اب تک 14 صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن قتل ہو چکے ہیں۔
Pingback: افغانستان، فائرنگ سے پولیو ویکسین پلانے والی تین خواتین اہلکار جاں بحق - دی بلائنڈ سائڈ