چترالی ڈاکٹر کی کتاب نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا

چترال سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر زبیرہ سیرنگ آنکھوں کی معالج ہیں اور ان کی کتاب "Optics Made Easy” نے دنیا میں کافی تہلکہ مچایا ہے، یہاں تک کہ معروف ‘بُک اتھارٹی’ سے اسے "امراض چشم کے حوالے سے تاریخ کی بہترین کتب” میں شمار کر لیا ہے۔

اس اہم فہرست میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر زبیدہ کی یہ دنیا کے سب سے بڑے بُک اسٹور ایمیزن پر اس موضوع پر تین ‘بیسٹ سیلر’ کتابوں میں بھی شامل ہوئی ہے۔

یہ اس موضوع پر ایک سادہ لیکن مؤثر، واضح اور مختصر انداز میں لکھی گئی کتاب ہے تاکہ اس بارے میں پڑھنا، سمجھنا اور یاد کرنا آسان ہو۔

ڈاکٹر زبیدہ کا تعلق چترال کے علاقے یارخون سے ہے۔ انہوں نے اپنا MBBS آغا خان یونیورسٹی، کراچی سے مکمل کیا تھا اور اب آئرلینڈ سے سرجیکل ophthalmology میں اسپیشلائزیشن کر رہی ہیں، جس کے بعد وہ دو سال تک اپنے آبائی علاقے میں کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔

‘بُک اتھارٹی’ دنیا کا معروف پلیٹ فارم ہے جو نان فکشن کتابیں تجویز کرتا ہے اور اپنے قارئین کے لیے مختلف موضوعات پر بہترین کتابیں تلاش کر کے ان کی مہارت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ کتاب امراضِ چشم کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے امتحانات سے قبل سب کچھ دہرانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے