پاکستانی طالبہ کا ‏ACCA میں عالمی اعزاز

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (ACCA) کی طالبہ زارا نعیم نے دنیا بھر میں فائنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر لے کر عالمی اعزاز حاصل کیا ہے۔

لاہور تعلق رکھنے والی زارا نے یہ امتحان دسمبر 2020ء میں دیا تھا، جس میں کامیابی کا سہرا وہ اپنے والد کے سر باندھتی ہیں، جو خاندان کی تمام لڑکیوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کو ‘رول ماڈل’ قرار دیا۔

اب زارا ACCA رکنیت حاصل کرنے کے بعد اپنی کنسلٹنسی فرم کھولنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اس کارنامے پر حکومتِ پاکستان، وزیر اطلاعات شبلی فراز اور ACCA پاکستان نے ٹوئٹر پر ان کو سراہا ہے بلکہ جب سے باضابطہ اعلان ہوا ہے، انٹرنیٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

‏ ACCA کوالیفکیشن کو 179 سے زیادہ ممالک میں تسلیم کیے جانے کی وجہ سے اکاؤنٹینسی میں معیار سمجھا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے