ریپ اور گھریلو تشدد پر آواز بلند کرتی ہوئی زارا نور عباس

پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے عورتوں کے بنیادی حقوق پر بات کی ہے۔

اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے ریپ، کام کی جگہ پر جنسی ہراسگی اور گھریلو تشدد کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر بات کی ہے۔ "خاموشی” کی اسٹار کہتی ہیں کہ یقین نہیں آ رہا کہ ہمارے معاشرے میں ہر روز ریپ کی شرح کس طرح بڑھ رہی ہے اور ہم اب بھی اس مسئلے پر کھل کر بات نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ ہم ان معاملات پر ایک دوسرے سے بات کریں اور ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لیں۔ جنسی تشدد، کام کی جگہ پر جنسی ہراسگی، ریپ کلچر اور گھریلو تشدد کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے۔”

انہوں نے پرستاروں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے پر اپنی آواز اٹھائیں۔ "ہمارے معاشرے میں ان موضوعات پر بات کرنا اب بھی ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اب وقت آ چکا ہے کہ ہم اس بارے میں اپنے خاندان اور دوستوں سے بات کریں، گفتگو کا دروازہ کھولیں، ان کی سنیں، انہیں محفوظ بنائیں۔ یہ سلسلہ آج ہی شروع کریں، بلکہ ابھی۔”

زارا نور عباس پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں اور کئی ٹیلی وژن سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے