قومی تاریخ و ثقافتی ورثہ ڈویژن کی پارلیمانی سیکریٹری رکن قومی اسمبلی غزالہ سیفی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف اضلاع میں خواتین کے حقوق کی مہم جلد شروع کی جائے گی۔ اس مہم کا مقصد دیہی خواتین میں اپنے حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے لیے وراثت کے قانون کو نافذ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خواتین معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کو خود مختار بنانا موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔
غزالہ سیفی نے کہا کہ حکومت دستیاب کاروباری مواقع کے حوالے سے خواتین میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشی خود مختاری دینا معاشرے پر مجموعی طور پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے تعاون سے ویمن انٹریپرینیورشپ کے لیے تکنیکی و تربیتی مدد فراہم کرے گی۔
جواب دیں