پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں ایک شخص نے اپنی ماں، بیوی، بہن اور بھابھی کو قتل کر دیا ہے۔
واقعہ ننکانہ صاحب کے قصبے شاہکوٹ میں پیش آیا، پولیس پولیس کے مطابق بسم اللہ کالونی میں شکیل نامی ایک شخص نے اپنے خاندان کی چار خواتین کو قتل کیا اور فرار ہو گیا۔ ملزم مقامی فیکٹری میں کام کرتا ہے۔
ابھی تک قتل کے اس ہولناک واقعے کے اسباب کا علم نہیں ہو سکا۔
چاروں خواتین کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیا ہے اور ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کو ملزم کی فوری گرفتاری اور واقعے کی مکمل تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
جواب دیں