خوش نصیب لوگ – مہرخ شہریار

مہرخ شہریار اینکر/جرنلسٹ

خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو جتنا مرضی کھا لیں ذرا جو موٹے ہوتے ہوں میں تو کھانا دیکھ بھی لوں تو لگ جاتا ہے… ایسے میں کچھ اہم پوائنٹس ہیں جنہیں اپنی زندگی میں ہر وقت شامل رکھا جائے تو وزن کنٹرول رکھنے میں کافی حد تک مدد مل جاتی ہے…
اپنے آزمائے ہوئے کچھ طریقے آپ لوگوں سے شئر کر رہی ہوں ایک بار کچھ عرصے کے لیے کرکے دیکھیں رزلٹس دیکھ کر مزہ نہ آئے تو پیسے واپس..

 

پوائنٹ 1
صبح کا آغاز نیم گرم پانی میں السی کے بیج، آدھا لیموں اور ایک چمچ شہد کے ساتھ ناشتہ ایک گھنٹے بعد
پوائنٹ 2
کوشش کریں ناشے میں فائبر والی غذا استعمال کریں جیسے بران بریڈ/ اوٹس(جو کا) لو فیٹ دہی میں اسبغول… یہ وزن کم
کرنے اور کھانا ہضم کرنے کے لیے کافی مفید ثابت ہوتا ہے
پوائنٹ 3
انڈوں کا استعمال زیادہ رکھیں… یعنی دن میں دو سے تین انڈے لازمی کھائیں… یہ ایک بہت غلط مِتھ ہے کہ انڈوں کی زردی موٹاپے کو دعوت دیتی ہے یا کولیسٹرول بڑھاتی ہے… حالیہ ریسرچ کے مطابق انڈوں کے زردی میں گُد کولیسٹرول ہوتا ہے جو دل اور دماغ کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور دوران خون کو بھی معتدل رکھتا ہے…
پوائنٹ 4
سفید چیزوں کو بائے بائے کریں جیسے چینی،، میدہ،، سفید آٹا اور چاول خاص کر یہ 4 چیزیں انسانی جسم کو نہ صرف موٹا کرتی ہیں بلکہ سست اور کمزور کرنے میں بھی انکا کردار کافی اہم ہوتا ہے…
پوائنٹ 5
کوشش کریں دن میں 3 کے بجائے 5 وقت کھائیں… یعنی تین وقت کا پراپر کھانا اور دو وقت اسنیکس…
پوائنٹ 6
زندگی میں کوئی بھی کام کر نے کے لئے ٹائمنگز یعنی شیڈول کے مطابق وقت کا صحیح استعمال بہت ضروری ہے.. اسی طرح سے کھانے کے لیے بھی صحیح وقت کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے… دن کا آغاز جلدی کریں کوشش کریں 10 بجے ناشتہ 12 بجے کوئی بھی موسم کا پھل 2 بجے دوپہر کا کھانا 5 بجے چائے یا کافی کے ساتھ ڈرائے فروٹس
اور 8-7 کے درمیان کھانا کھالیں… روٹی نہیں چھوڑ سکتے تو کم از کم چکی کے آٹے سے بنی ہوئی ہلکی روٹی کھائیں
پوائنٹ 7
سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ رکھیں.. بے وقت بھوک میں سلاد کا استعمال کرنے سے جلد بھی تروتازہ اور خوبصورت رہتی ہے اور وزن بھی گھٹتا ہے…
پوائنٹ 8
میٹھے کا استعمال ترک کردیں
پوائنٹ 9
ہفتے میں کوئی بھی اپنی مرضی کا دن ایسا رکھیں جس میں اپنی مرضی سے کچھ بھی کھا سکیں.. جسے ڈائٹنگ کی دنیا میں "” cheat day”” کہا جاتا ہے… اس دن کوئی بھی چیز کھانے پر کوئی پابندی نہیں ہوتی… ایک نئی تحقیق کے مطابق ہفتے میں ایک دن کچھ بھی کھایا جائے تو جسم ایک مختلف انداز سے حرکت کرتا ہے جو متابولیزم کو تیز کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے.. چونکہ 6 دن کے گیپ سے جسم کو اسکا پرانا فیول ملتا ہے تو جسم اُسے خوشی خوشی قبول کرتا ہے جو وزن کو بڑھنے نہیں دیتا…
پوائنٹ 10
8 بجے کے بعد کچھ بھی نہ کھائیں پانی اور گرین ٹی کا استعمال کیا جاسکتا ہے یا بلیک کافی بھی لی جا سکتی ہے یعنی زیرو کیلوری والی کوئی بھی شئے…
پوائنٹ 11
رات کو سونے سے پہلے گرین ٹی یا قہوہ(ادرک،، دارچینی،، کالی مرچ،، لونگ،، الائچی اور کچی ہلدی) استعمال کریں یہ رات بھر جسم میں حرکت رکھتا ہے جو ہاضمے کے لیے نہایت مفید ہے…
اِن چند باتوں پر عمل کرنے سےایک مہینے میں واضح فرق محسوس ہونے لگتا…
پوائنٹ 12
زندگی میں ایکٹو رہنے کی کوشش کریں دماغی طور پر بھی اور جسمانی طور پر بھی… ہلکی پُھلکی واک اور ورزش کو اپنی روٹین میں لازمی رکھیں… اور سب سے ضروری یہ کہ خوش رہیں… خوش رہنے سے انسان کے جسم اور جلد پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے