برطانیہ کی ایک 90 سالہ خاتون کرونا وائرس کی ویکسین لینے والی دنیا کی پہلی انسان بن گئی ہیں۔
فائزر کی تیار کردہ کووِڈ-19 کو ملک میں استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے جس کے ساتھ ہی ملک کے قومی ادارۂ صحت نے اپنا سب سے بڑا ویکسین پروگرام شروع کر دیا ہے۔
کوونٹری میں مارگریٹ کینان نامی خاتون کو منگل کی صبح 6:45 پر ویکسین دی گئی، جس کے ساتھ ہی جس کے ساتھ اس تاریخی ویکسینیشن پروگرام کا آغاز ہو گیا ہے۔ اب یہ ویکسین ملک بھر کے 50 ہسپتالوں میں دی جائے گی۔
کینان کو یونیورسٹی ہسپتال کی ایک نرس مے پارسنز نے سوئی لگائی۔
پہلے مرحلے میں 80 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ہسپتالوں میں داخل یا وہاں سے فارغ ہو جانے والے افراد کو سب سے پہلے ویکسین دی جائے گی۔
ماضی میں زیورات کی دکان پر کام کرنے والی کینان چار سال پہلے ہی ریٹائر ہوئی تھیں بلکہ اگلے ہفتے اپنی 91 ویں سالگرہ بھی منائیں گی۔ تبھی وہ کہتی ہیں کہ یہ ویکسین سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے اور دنیا میں سب سے پہلے یہ ویکسین حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔
کینان کا بنیادی طور پر تعلق تو شمالی آئرلینڈ سے ہے لیکن وہ 60 سال سے کوونٹری میں مقیم ہیں۔ کینان سال کے بیشتر حصے میں آئسولیٹ رہیں اور اب کرسمس اپنے قریبی خاندان کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔
برطانیہ میں شروع میں ویکسین کے 8 لاکھ ڈوز موجود ہیں، جو 4 لاکھ افراد کو لگائے جائیں گے۔ ان لوگوں کو 21 دن بعد ویکسین کا اگلا حصہ بھی دیا جائے گا۔
جواب دیں